• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی لاہور کا اجلاس، یوم تاسیس ضلعی اورڈویژنل سطح پر منایا جائیگا

لاہور (سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی لاہور کا اجلاس ہوا۔ پارٹی کےیوم تاسیس باب پاکستان والٹن روڈ پر عاطف رفیق چودھری کے ڈیرے پر جوش وخروش سے منانے کافیصلہ کیاگیا۔ پہلے یوم تاسیس مرکزی سطح پر ہوتا تھا اس مرتبہ ضلعی اور ڈویژنل سطح پرہوگا۔یہ فیصلہ پیپلز پارٹی لاہو ر کے صدر اسلم گل کی صدارت میں ہونے والے پیپلزپارٹی کے جنرل اجلاس کے دوران کیا گیا جو ماڈل ٹاؤن میں ہوا۔ اجلاس کے بعد چودھری اسلم گل نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عمران ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے،جس کے پلے کچھ نہیں۔وہ سرپرائز نہیں دے سکتا۔ عمران کا بیانیہ ناکام ہو چکا ہے۔ ڈراموں سے لانگ مارچ مکمل نہیں ہوتے۔پاکستان کا چہرہ عمران خان نے داغدارکر دیا ہے ۔اس موقع پر ماڈل ٹاؤن میں عاطف رفیق چودھری،زاید ذوالفقار،حافظ غلام محی الدین ، حسن گیلانی ،امجد جٹ،آ صف ناگرہ،عزیز ملک، عامر نصیر بٹ،نصیر احمد،عمر شریف بخاری،صداقت شیروانی،انیسہ بانو، عارف خان،چودھری ریاض،اسلم گڑا،ڈاکٹر ضیا اللہ بنگش،شیخ عرفان،شہناز کنول ،راو شجاعت ،ماہ عالم اور دیگر بھی موجود تھے ۔