• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلینڈ کے ہزاروں شائقین فٹ بال میچز دیکھنے قطر پہنچ گئے

راچڈیل (ہارون مرزا)انگلینڈ کے ہزاروں شائقین ورلڈ کپ فٹبال کے میچز دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں قطر پہنچ گئے اور ٹیم کے لئے ان کا جوش و خروش دیدنی ہے ،بعض سیاحوں کے مطابق وہ میچ دیکھنے کیلئے تقریبا پچاس ہزار پاؤنڈز تک لاگت کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، انگلینڈ کے حامیوں نے خلیفہ اسٹیڈیم جانے سے پہلے ہوٹلز، اسپورٹس بارز اور آئرش پبس کو بھر دیا۔ کینٹ میڈ اسٹون کے 24سالہ کارپینٹر ٹام ملر نے اپنے انگلینڈ کے بیج کو چوما اور کہاباہر گرمی ہے اور بیئر کا ذائقہ بہت اچھا ہے، ہم اسٹیڈیم کے باہر پینے کے قابل نہ ہونے کے بارے میں فکر مند نہیں کیونکہ ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ میچ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ہمارا پیٹ بھر جائے،اس کے دوست 26 سالہ اسٹیو جینکنز نے کہاہم ساری رات انجوائے کرتے رہے مجھے یقین ہے کہ ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ ہوگا، یہ پب بہت اچھا ہے، آپ کو کبھی یقین نہیں آئے گا کہ آپ قطر میں ہیں ، یہ ایسٹ اینڈرز میں ملکہ وک کی طرح ہے۔ ہل سے تعلق رکھنے والی 59سالہ کیرول بروکلسبی نے بتایاہر کوئی انگلینڈ کے پیچھے ہے، یہاں اتنے زیادہ پرستار نہیں ہیں لیکن میرے شوہر پال اور مجھے آنا تھا، ہم نے تقریباً 50000 پاؤنڈ خرچ کئے ہیں لیکن اگر ہم ورلڈ کپ جیتتے ہیں تو بہت خوشی ہوگی۔ ان کے شوہر پال نے کہایہاں قطر میں انگلینڈ کے ہر مداح نے بہت زیادہ رقم ادا کی ہے اور وہ واقعی کھلاڑیوں اور ٹیم سے محبت کرتے ہیں، ظاہر ہے کہ ہمارے حامی ان کے پیچھے ہیں لیکن اگر آرم بینڈ کی وجہ سے ہیری کین خود کو دو بار بک کرواتا ہے تو مجھے ڈر ہے کہ میں اس سے متفق نہیں ہوں، یہ ٹیم اور ان کے حامیوں اور ٹرافی جیتنے کی کوشش کے بارے میں ہے ۔

یورپ سے سے مزید