پشاور ( وقائع نگار) خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پشاورانٹریونیورسٹیز آرٹ مقابلے 23 نومبر کو نشترہال پشاور میں منعقد ہونگے جس میں پینٹنگ،خطاطی، فن، دستکاری اور مجسمہ سازی کے مقابلوں میں پشاورکی پانچ جامعات سٹی یونیورسٹی، سیکاس یونیورسٹی، بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی، سرحد یونیورسٹی اور جامعہ پشاورکے طلباء و طالبات کے بنائے گئے فن کو مقابلوں میں پیش کیا جائے گا۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جامعات کے موجود طلباء و طالبات کے ہنر کو پیش کرنے اور آگے لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پشاور کی جامعات کے ان مقابلوں اور نمائش کے بعد صوبے کی دیگر ڈسٹرکٹ میں موجود جامعات کے طلباء و طالبات کے مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے۔ پشاور انٹر یونیورسٹیز آرٹ مقابلوں اور نمائش کا موضوع "خیبرپختونخوا کا ثقافتی سفر" رکھا گیا ہے جس کا مقصد ان فن خطاطی اور پینٹنگ کے ذریعے صوبے کی ثقافت کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔پشاور انٹر یونیورسٹیز آرٹ مقابلوں کی نمائش صبح 11 بجے شروع ہو گی اور شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں 80سے زائد آرٹ و فن خطاطی کے مجسمے پیش کئے جائینگے۔