• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیونگسٹن کی انجری برقرار، پاکستان کیخلاف ٹیسٹ ڈیبیو کے امیدوار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان آنے والی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین لیام لیونگسٹن ٹخنے کی انجری سے مکمل صحت یاب نہیں ہو سکے ہیں، لیکن پنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔وہ اگست میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں سو فیصد فٹ نہیں ہوں۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھی میں مکمل فٹ نہیں تھا، ایونٹ جیتنے کے بعد تمام کوششوں اور محنت کا پھل مل گیا۔ مجھے انجری سے مکمل نجات کے لیےتین ماہ درکار تھے، ورلڈ کپ کے پہلے میچ تک سات ہفتے اور چار دن ہوئے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے سخت محنت کی اور والدین کو گولڈ میڈل کے ساتھ واپس جانے کا موقع دیا، میں پر امید ہوں کہ راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل مکمل فٹ ہو جاؤں گا۔

اسپورٹس سے مزید