• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے سیریز مشکل تھی، نتائج سے پریشان نہیں، جوز بٹلر

میلبورن(جنگ نیوز) انگلش وائٹ بال کے کپتان جوز بٹلر آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 3-0 سے وائٹ واش شکست کے باجود فکرمند نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے لئے مشکل سیریز تھی، تاہم سچ پوچھیں تو میں نتائج کو لے کر بالکل پریشان نہیں ہوں۔ ہمیں بالکل وہی مل گیا ہے جو ہم دورے سے حاصل کرنا چاہتے تھے۔ میں کھلاڑیوں کے لیے تھوڑا سا برا ضرور محسوس کرتا ہوں، لیکن سچ پوچھیں تو ٹیم میں کئی نئے اور نوجوان پلیئرز ہیں۔انہیں وقت دینا چاہیے۔ خیال رہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم کا شیڈول بہت سخت ہے، وائٹ بال ٹیم جب آسٹریلیا میں کینگروز کے خلاف مشکلات کا شکار تھی، انہی دنوں بین اسٹوکس کی قیادت میں ٹیسٹ اسکواڈ پاکستان جانے کیلئے تیار تھا۔اس وقت کئی اہم پلیئرز ابوظبی میں اپنے دورہ پاکستان کی تیاری کر رہے ہیں۔