• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں بیٹے کو کھیلتا دیکھ کر فٹبالر کی والدہ جذباتی ہوگئی

کراچی ( جنگ نیوز) 27 سالہ فٹبالر سیم ایڈی کوبی فٹبال ورلڈ کپ کے لیے کینیڈا کی ٹیم میں شامل ہیں۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے چوتھے روز دن کے آخری میچ میں بیلجیئم کے خلاف سیم ایڈی کوبی ایکشن میں نظر آئے تو اس دوران ان کی والدہ بیٹے کو ٹی وی پر دیکھ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کینیڈین فٹبالر کی والدہ بیٹے کو سب سے بڑے ایونٹ میں کھیلتا دیکھ کر خوشی سے اچھلنے لگتی ہیں۔
اسپورٹس سے مزید