کراچی(اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حسن علی نے اگلے سال کے لئے انگلش کائونٹی وارک شائر سے معاہدہ کیا ہے۔ حسن علی اس وقت پاکستانی ٹیم سے ڈراپ ہیں اوران کی واپسی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ وہ کاؤنٹی چیمپئن شپ اور ٹی ٹوئنٹی ویٹالٹی بلاسٹ کھیلیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ اپنے تجربے سے وارکشائر کو فتوحات دلوانے کی کوشش کروں گا۔ حسن علی سیزن کے آغاز سے جولائی کے آخری ہفتے تک کاؤنٹی کو دستیاب ہوں گے۔