اسلام آباد(جنگ رپورٹر) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملہ میں دا ئر آئینی درخواست کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے۔اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے نشاندہی نہیں کی کہ معاملہ عوامی اہمیت کا کیسے ہے جبکہ اس ضمن میں درخواست گزار نے متعلق فورم سے رجوع بھی نہیں کیاہے۔