• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان ’’مصالحت ‘‘ اور’’مصلحت‘‘ کے راستے پر

لاہور (پرویز بشیر سے ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مختلف محاذوں سے بالآخر پسپائی اختیار کر لی۔

پہلے انہوں نے سائفر کے حوالے سے جو سازش کا بیاینہ عام کرکے عوام میں ہلچل اور اپنے حامیوں کو جوش و خروش کے علاوہ اشتعال میں مبتلا کیا وہ واپس لیا پھر فوج سے محاز آرائی ختم کی اور میرجعفر میر صادق اور نیوٹرل جانور ہوتا ہے اور غدار جیسے القابات سے توبہ کی اب آرمی چیف کے اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کے ناموں پر ’’مصالحت بلکہ مصلحت‘‘ کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق وہ آج شام اعلان کرنے والے تھے کہ کسی کو بھی آرمی چیف مقرر کیا جائے ان کو اور ان کی پارٹی کو کوئی اعتراض نہ ہو گا لیکن حکومت نے اس کو ایک چال اور حربے کے طور پر لیا اور ان کے اعلان سے پہلے آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف کے ناموں کا اعلان کرکے عمران خاں کی ترکیب کو ناکام بنا دیا۔

ملک بھر سے سے مزید