• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیلی کام اور آئی ٹی شعبوں کو مالی دشواریوں کا سامنا

اسلام آباد (مہتاب حیدر) جی ایس ایم اے ایشیاء پیسفک جولین گورمن کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام شعبے کو مالی دشواریوں کاسامنا ہے جس میں ٹیکسوں کا بڑا بوجھ، شرح مبادلہ میں عدم توازن، ڈائریکٹ کیریئر بلنگ (ڈی سی بی) کی دستبرداری کے علاوہ بھی دیگر مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس سلسلے میں اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ گورمن نے کہا کہ پاکستان کو ٹیلی کام اور آئی ٹی کی ترقی اور فروغ کے لیے تسلسل کے ساتھ روڈ میپ مرتب کرنا ہوگا کیونکہ سرمایہ کاری مستقل بنیادوں پر نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ 5۔جی ٹیکنالوجی شروع کرنے کے لیے وقت مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں جولین گورمن نے کہا کہ جی۔5 ٹیکنالوجی میں بھارت پاکستان سے آگے ہے۔مضبوط اقتصادیات نے ٹیلی کام اور آئی ٹی کے فروغ میں بڑی مدد کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب وہ تین سال قبل پاکستان آئے تھے تو صورتحال حوصلہ افزاء تھی لیکن اب موقع کھودیا گیا ہے۔ انہوں نے تجویزدی کہ پاکستان کو اپنی پالیسیوں میں تبدیلی اور ترمیم کی ضرورت ہے۔ سرکاری ادائیگیوں کو امریکی ڈالر سے علیحدہ کرنا ہوگا۔

ملک بھر سے سے مزید