• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گستاخانہ مواد تشہیر، وفاقی حکومت کی اپیلیں واپس لینے کیلئے متفقہ قرارداد منظور

اسلام آباد(کامرس رپورٹر )سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لینے کے لئے قومی اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور کر لی گئی، قرارداد مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چوہدری فقیر احمد کی جانب سے پڑھ کر سنائی گئی جس میں کہا گیا یہ ایوان قرار دیتا ہے کہ چونکہ آئین کے مطابق پاکستان ایک فلاحی اسلامی مملکت ہے لہٰذا اسلام اور ریاست کے خلاف ہر منفی سرگرمی کا استیصال ضروری ہے، موادسوشل میڈیاسے ہٹانے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیلیں دائرکی تھیں۔

ملک بھر سے سے مزید