• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 10 ماہ میں 238 خواتین و بچوں سے زیادتی، صرف 89 ملزمان گرفتار

کراچی(خبرایجنسی ) سندھ میں خواتین وبچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آسکی، رواں سال کے 10 ماہ میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 238 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے،55سے زائد اجتماعی زیادتی کے کیسز شامل، صرف کراچی میں ابتک 235واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ صرف 89ملزمان کو گرفتار کیا جاسکا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 55 سے زائد اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات شامل ہیں جبکہ گزشتہ سال 272 زیادتی کے اور اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 82 تھی۔ پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صرف کراچی میں جنوری سے ابتک زیادتی کے 235واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ اجتماعی جنسی زیادتی کے واقعات کی تعداد 48 سے زائد ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کراچی میں اجتماعی جنسی زیادتی واقعات کی تعداد 74 تھی، پولیس نے مجموعی طور پر ابتک 89 ملزمان کو گرفتار کیا ہے، دوسری جانب ذرائع سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی واقعات ایسے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔ دوسری جانب اسسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ایس ایس ڈی او)اور سینٹر فار ریسرچ، ڈیولپمنٹ اینڈ کمیونیکیشن(سی آر ڈی سی) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال صرف جولائی کے دوران پاکستان بھر میں کم از کم 133 خواتین کو اغوا کیا گیا جبکہ 85سے زائد عورتوں کو ریپ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
اہم خبریں سے مزید