اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسان پیکیج پر عملدرآمد میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کرونگا، گندم ، یوریا کے 50 فیصد کارگو کیلئے گوادر پورٹ کو استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے یہ بات جمعرات کو کسان پیکیج پر عملدرآمد پر جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کہی۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کو ٹیوب ویل پر سبسڈی دے رہی ہے۔حکومت اس مشکل وقت میں اپنے کسانوں کو آئندہ فصل کیلئے ہر طرح کی مدد فراہم کررہی ہے۔