کراچی(ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف فوج میں بغاوت پر اکسانے والی پہلی سیاسی جماعت ہے، کسی سیاسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فوج کو اقتدار کا ایندھن نہیں بنایا۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آپس کی بات‘‘ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کارعاصمہ شیرازی اور زاہد حسین نے بھی گفتگو کی۔ وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف پہلی سیاسی جماعت ہے جس نے فوج میں بغاوت پر اکسایا، فوج پر تنقید ہوتی رہی ہے لیکن کسی سیاسی جماعت نے تحریک انصاف کی طرح فوج کو اپنے اقتدار کا ایندھن نہیں بنا۔