• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگلے انتخابات سے پتا چلے گا عمران کو کتنا سیاسی نقصان پہنچا، تجزیہ کار

کراچی(ٹی وی رپورٹ)جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کاروں بینظیر شاہ، ارشاد بھٹی، منیب فاروق اور حفیظ اللہ نیازی نے کہا ہے کہ اگلے انتخابات سے پتا چلے گا عمران خان کو کتنا سیاسی نقصان پہنچا، ملک کی پوری سیاست اس وقت عمران خان کے گرد گھوم رہی ہے.

 آرمی چیف کی تقرری میں رکاوٹ ڈالنے کیلئے صدر کے دفتر کے پاس کوئی اختیار ہوتا یا عمران خان کے پاس کوئی آپشن ہوتا تو وہ ضرور استعمال کرتے، عمران خان زیادہ سے زیادہ صدر علوی کو پچیس دن تک سمری رکھنے کیلئے کہہ سکتے تھے لیکن اس کا نقصان بھی انہیں ہی ہوتا، عمران نے اسکل ہونے کے باوجود آرمی چیف کی تقرری میں گند نہیں ڈالی اس کا انہیں کریڈٹ جاتا ہے۔

اہم خبریں سے مزید