• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کی تعمیراتی پیش رفت کاجائزہ

لاہور(خصوصی نمائندہ)سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر ارشاد احمد نے میانوالی میں مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال کے مختلف زیر تعمیر بلاکس کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو مجاہد شیردل اور سی ای او انڈس ہسپتال نیٹ ورک ڈاکٹر تسمان ابن رساء بھی ہمراہ تھے۔ائی ڈیپ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے سیکرٹری صحت کو ہسپتال کے تعمیراتی کام پر بریفنگ دی گئی۔سیکرٹری صحت ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدایت کی کہ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال میانوالی کی تعمیر تیزی سے مکمل کی جائے۔
لاہور سے مزید