• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس اہلکار ڈاکونکلے، موٹرسائیکل کے ای چالان ہونے پرانکشاف

لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور میں پولیس موٹر سائیکل ڈکیت گینگ سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے، تھانہ شیرا کوٹ پولیس کا پیٹی بھائیوں کو بچانے کے لیے تین سال تک مقدمہ درج نہ ہونے دیا۔ اتفاق احمد کا موٹر سا ئیکل گھر کے باہر سے چھن گیا، پولیس آ تو گئی لیکن درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا اور مدعی کو 3 سال سے تھانے کے چکر لگواتے رہے،بعدازاں اتفاق احمدنے عدالت سے رجوع کیا تو ان کا مقدمہ درج ہوسکا،گذشتہ روز جب اتفاق کے گھر اس کی چھینی جانے والی موٹر سائیکل کا ای چلان آیا تو ہوشربا انکشاف سامنے آئے کہ اس کی موٹر سائیکل چھیننے والے مبینہ پولیس اہلکار ہیں جو کئی بار پولیس وردی میں ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی کرتے ہیں جن کی تصاویر بھی ای چالان پر لگی ہوئی ہیں ۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور جلد ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔