• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منشیات سے پاک پشاور مہم اصلاحی ڈرامے ارمان کا افتتاح کر دیا گیا

پشاور(جنگ نیوز)منشیات سے پاک پشاور مہم اصلاحی ڈرامے ارمان کا افتتاح کر دیا گیا۔کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان کی اصلاحی ڈرامے ارمان کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت۔صوبائی دارلحکومت پشاورمیں ضلعی انتظامیہ پشاور کی زیر نگرانی منشیات سے پاک پشاور مہم کے حوالے سے بننے والے اصلاحی ڈرامے کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے خیبر میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود اور ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔دیگر شرکاء میں ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسرمحمود اورنگزیب، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) نوید اکبر خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیبا گل سمیت پشاور کی مختلف یونیورسٹیوں، کالجوں اور سکولوں کے طلباء و طالبات بھی موجود رہے۔ تقریب میں بڑی سکرین پر شرکاء کو اصلاحی ڈرامہ ارمان دکھا یا گیا۔ ڈرامے میں منشیات سپلائی کرنے والوں کے کردار کو دکھایا گیا تھا اور ان کو ڈرامے میں نشان عبرت بنایا گیا ہے۔ اس موقع پر شرکاء نے منشیات آگاہی ڈرامے ارمان کی تعریف کی اور انتظامیہ کے اس اقدام کی داد دی۔ تقریب میں کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر پشاور نے تقریب کی آرگنائز ر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سیدہ زینب نقوی سمیت پروڈیوسر ساجد سلطان اور اداکاروں کو اعزازی شیلڈ سے بھی نوازا اور تعریف کی۔کمشنر پشاور ڈویژنریاض خان محسود نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ آج اس تقریب میں اپنے درمیان یوتھ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اور میرا دل آج بہت خوش ہے اور پرسکون ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور بھر سے 1200 افراد کو بحالی مراکز منتقل کر کے ان کا علاج کیا گیا تھا اور دوسرے مرحلے میں اس وقت 1305 افراد کا بحالی مرکز میں علاج جاری ہے جبکہ علاج کے بعد یہ افراد معاشرے کے مفید شہری بننے گے اور اس مہم کو پشاور ڈویژن کے دیگر اضلاع سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر ضلعوں تک جلد بڑھایا جا ئے گا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ خان نے بھی اس موقع پرمنشیات سے پاک پشاور مہم کے بارے میں تفصیل سے آگاہی دی۔ انھوں نے اصلاحی ڈرامے ارمان کے اداکاروں اور پروڈیوسر کا بھی شکریہ ادا کیا
پشاور سے مزید