• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی کے دوران ہوائی فائرنگ، 3 گاڑیاں، 19 موٹرسائیکل، زیورات و نقدی بھی غائب

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،11موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ، موبائل فونز اورنقدی جبکہ وفاقی شہری دو گاڑیاں، سات موٹر سائیکل، موبائل فونز ، لیپ ٹاپس اور دیگرقیمتی اشیاءسے محروم ہوگئے ۔تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ پسوال میں علی منصور اپنے گھرکے مین گیٹ کو تالہ لگانے کیلئے باہر نکلا تو سیڑھیوں پر چارنا معلوم آدمی کھڑے تھے جنہوں نے ایک ہوائی فائر کیا اور گن پوائنٹ پر مدعی کو اندر کمرہ میں لے گئے اور سب گھر والوں کو ٹی وی لاؤنج میں بیٹھا دیا ملزمان گھرسے سونا مالیتی ساڑھے پانچ لاکھ روپے، موبائل، 15ہزار روپے اور گھڑی لے کر فرار ہو گئے ۔تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک رتہ میں تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر ذیشان احمد سے 6لاکھ 50ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ خرم کالونی میں محمد سلمان اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں آ رہا تھا کہ اچانک2 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے گاڑی کے آگے آکرانہیں روک لیا جواسلحہ کی نوک پر ان سے طلائی زیورات مالیتی 8لاکھ 50ہزار روپے اور نقدی 10ہزار روپے چھین کرفرار ہو گئے۔،تھانہ کینٹ یکے علاقہ رضوان آرکیڈ آدم جی روڈپر وسیم عصمت کے زمین مارکیٹنگ کے نام سے کے آفس میں ملازم نے اسے بتااکہ دوتین مسلح لڑکے آئے اور دفتر کے تالے توڑ کر چلے گئے جس پر دفتر پہنچا جہاں چیک کرنے پر 8 لاکھ روپے،پسٹل مالیتی 4 لاکھ روپے،لیپ ٹاپ مالیتی95ہزار روپے،موبائل مالیتی 25ہزار روپے،پاور بینک مالیتی 5ہزار روپے غائب تھی۔ تھانہ سٹی ،تھانہ نیوٹاؤن،تھانہ صادق آباد،تھانہ نیوٹاؤن ، ،تھانہ ریس کورس ،تھانہ ٹیکسلا،تھانہ صدربیرونی ،تھانہ کینٹ ،تھانہ ویسٹریج ،تھانہ آراے بازار،کوہسار، پھلگراں، بنی گالہ، شالیمارکی حدود میں ہوئیں۔وفاقی پولیس نے تین کروڑسولہ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔
اسلام آباد سے مزید