• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی کے مزید 13 کنفرم مریض رپورٹ، تعداد 10122 ہوگئی

راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی ضلع میں ڈینگی کے مزیددس کنفرم مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ جس کے بعد کل تعداد4744ہوگئی ہے ۔اس وقت ہسپتالوں میں33کے لگ بھگ مریض ہیں جن میں سے22ڈینگی کے کنفرم مریض ہیں۔ دریں اثناء اسلام آباد میں تین مریضوں کے اضافے سے ڈینگی کے مجموعی مریضوں کے تعداد 5368 تک پہنچ گئی ہے جمعرات کوپمز میں ایک ،فیڈر ل جنرل ہسپتال میں ایک اور پولی کلینک میں ایک مریض لایا گیا۔ڈی ایچ او ڈاکٹر ظہیم ضیا ء کے مطابق رورل ایریا میں مریضوں کی تعداد 3123 اور اربن ایریا میں 2245 تک پہنچ گئی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید