• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کیخلاف تشدد انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین پر ہر طرح کا تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے، کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک مہذب اور جمہوری ہو نے کا دعویٰ نہیں کر سکتا جب تک وہ خواتین پر تشدد کے منفی طرز عمل کو رد نہیں کرتا۔ جمعہ کو خواتین پر تشدد کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ خواتین کیخلاف کسی بھی شکل میں تشدد انسانی حقوق اور وقار کی خلاف ورزی ہے۔
اہم خبریں سے مزید