• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلومبرگ کےمطابق دیوالیہ کے امکانات صرف 10فیصد ہیں، اسحاق ڈار

اسلام آباد( مانیٹرنگ نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہےکہ بلومبرگ کےمطابق دیوالیہ کے امکانات صرف 10فیصد ہیں، پاکستان تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا،ایک سیاسی رہنما نے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارایک پیغام میں کہناتھاکہ بلوم برگ کے مطابق پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے صرف 10 فیصد امکانات ہیں، اگلےایک سال میں دیوالیہ کےامکانات کو کم ترین سطح پر رکھا گیا ہے، پاکستان اپنے تمام مالیاتی وعدوں کی پاسداری جاری رکھے گا، ایک سیاسی رہنما نےملک کے دیوالیہ ہونے کے امکانات کو93 فیصد پیش کیا۔
اہم خبریں سے مزید