اسلام آباد (محمد صالح ظافر) کوئٹہ کی عوام نےمتحدہ عرب امارات کی جانب سے شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے قیام پر اماراتی قیادت بالخصوص شیخ محمد بن زاید النہیان کا شکریہ ادا کیا ہے ، کوئٹہ بلکہ صوبے بھر کی عوام کو اس طرز کے اسپتال کی انتہائی ضرورت تھی ، اسپتال کی عمارت ایک لاکھ 21ہزار 406اسکوائر میٹر پر محیط ہے اور اس پر27اعشاریہ 30ملین ڈالرز کی لاگت آئی ہے جس کی مالی اعانت ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپتال میں مختلف ممالک سے کارڈیو سے متعلق جدید مشنری درآمد کی گئی ہے جبکہ اسپتال میں مریضوں کو مفت ایمرجنسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، پاکستان میں اماراتی سفیر حمادعبید الزابی نے جمعرات کو شیخ محمد بن زاید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کیا تھا ۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے شیخ محمد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی تعریف کی کہ انہوں نے انہیں یہ باوقار خصوصی طبی مرکز تحفے میں فراہم کیا ہے۔