• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منی لانڈرنگ کیس، نیب گواہ نے شہباز شریف فیملی کو کلین چٹ دیدی

لاہور ( آن لائن ) لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور انکے صاحبزادے حمزہ شہباز سمیت فیملی کے دیگر افراد کیخلاف دائر منی لانڈرنگ کیس پر سماعت کرتے ہوئے مزید سماعت 15 دسمبر تک کیلئے ملتوی کر دی جبکہ حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر نیب کے ایک گواہ تجمل اسلام نے اپنا بیان قلمبند کروایا جبکہ شہباز شریف کے وکیل نے نیب کے گواہ پر جراح مکمل کی عدالت میں پیش ہونے والا نیب کا گواہ مقامی بنک کا ایک اعلیٰ آفیسر تھا جس نے عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس کا ریکارڈ پیش کیا اور شہباز شریف سمیت حمزہ شہباز پر مذکورہ کمپنیوں کے بنک اکاؤنٹس سے منی لانڈرننگ کے الزامات ی تردید کرتے ہوئے شہباز شریف فیملی کو کلین چٹ دیدی۔
اہم خبریں سے مزید