• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کو ختم کرنیکا خواب دیکھنے والے خود ختم ہوگئے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور محکمہ اوور سیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی محترمہ کرن بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، پارٹی کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے خود ختم ہو گئے ، پی پی کی جڑیں عوام میں ہیں اور عوام ہی طاقت کا سرچشمہ ہیں، پارٹی نے ہر آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور عوام کے حقوق کی آواز بلند کی اس راہ میں پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹوشہید نے پھانسی کا پھندہ قبول کیا، ہر دلعزیز لیڈ ر اور عالم اسلام کی پہلی مسلم خاتو ن وزیر اعظم بینظیر بھٹو کو شہید کیا گیا، پارٹی کے کارکنو ں اور رہنماؤں نے قیدو بند ، مظالم ، اور تشدد برداشت کیا مگر اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹے، پارٹی کو ختم کرنے کیلئے ہر طرح کی سازشوں کے جال بنے گئے مگر آج بھی پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں میدان میں موجود ہے اور سیاسی و معاشی میدان میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے، آصف علی زرداری جمہوری سیاست کے امام ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا 55 واں یوم تاسیس 30 نومبر کو دنیا بھر میں منایا جائیگا، بلوچستان کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی پارٹی کے زیر اہتمام تقاریب ہونگی، انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ان تقاریب میں بھرپور شرکت کریں۔
کوئٹہ سے مزید