• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم منیر کی تعیناتی سے ملک دشمنوں پر لرزہ طاری ہے، زاہد بختاوری

اسلام آباد ( جنگ نیوز) چیئرمین تحریک دفاع پاکستان زاہد بختاوری نے کہا ہے کہ اسلام پسند آرمی چیف سید عاصم منیر کی تعیناتی ملک و قوم کیلئے خوش آئند ہے۔ ان سے امید ہے کہ ملک میں اندرونی و بیرونی اور اسلام دشمن قوتوں کو کچلنے میں کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے جنرل عاصم منیر کی تعیناتی پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تعیناتی سے ملک اور اسلام دشمن قوتوں پر لرزہ طاری ہے۔ان کی تعیناتی کا اعلان ہوتے ہی بھارت میں صف ماتم بچھ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر پیشہ ورانہ اعلی صلاحیتوں کے مالک ہیں جنہوں نے پاک فوج میں اہم عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ۔
اسلام آباد سے مزید