• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنظیم الاعوان خیبر پختونخوا کا ضلعی تنظیمی اجلاس منعقد ہوا

پشاور(جنگ نیوز) تنظیم الاعوان خیبر پختونخواہ کاضلعی تنظیمی اجلاس ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک وحید اعوان کی رہائیش گاہ پر منعقد ہوا جس کی صدارت تنطیم الاعوان خیبر پختونخواہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور صدارتی انٹر نیشنل امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان نے کی۔اجلاس میں تنظیم الاعوان کے سرپرست اعلی الحاج ملک غلام صابر، صدر حاجی ملک محمد عارف اعوان،تنظیم الاعوان یوتھ ونگ کے صوبائی صدر ملک اشتیاق اعوان،صوبائی ترجمان ملک رضوان اعوان، ڈسٹرکٹ پشاور کے صدر ملک وحید اعوان صاحب، ڈسٹرکٹ پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک نگاہ حسین، ملک ظہور، ملک صدیق اعوان، ملک عمران جہانگیر اعوان، ملک وقاص سلیم اعوان اور کثیر تعداد میں اعوان برادری نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ تنظیم الاعوان خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر ملک صابر اعوان ذاتی وجوہات کی دجہ سے پشاور جیل میں ہیں اوراس وجہ سے انھوں نے اجلاس کی صدارت کے فرائض مجھے سونپے ہیں اور ہم سب انکی باعزت رہائی کے لیے دعا گو ہیں۔انکا کہنا تھا کہ پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ،کوہاٹ اور دیگر کچھ اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے اور مالاکنڈ ڈویژن، جنوبی وزیرستان اورصوبے کے دیگر باقی اضلاع میں عنقریب تنطیم سازی کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ ماضی میں کرونا وبا کی وجہ سے تنظیم سازی کا عمل اورتنظیم الاعوان کا سالانہ کنونشن برُی طرح متاثر ہوا۔ تنظیم میں موجود یوتھ آرگنائزیشن کی کارکردگی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کے تمام نوجوان عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ہم سب مل کر تنظیم الاعوان کومزید فعال بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے اور مذہب اور فرقے سے بالاتر ہو کر اس مملکت پاکستان اور انسانیت کی خدمت کریں گے تاکہ ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دیا جاسکے۔انھوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ جاڑے کا موسم آ پہنچا ہے اور سیلاب زدگان کوراشن کے ساتھ ساتھ کمبل، چھت، بسترے وغیرہ کی اشد ضرورت ہے میری ان تمام حضرات سے درخواست ہے کہ آگے آئیں اور اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
پشاور سے مزید