• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہائشی علاقوں کے بعد اب صنعتوں کو بھی گیس کی فراہمی تعطل کا شکار

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی حیدرآباد سمیت کوٹری اور نوری آباد میں صنعتوں کو گیس پریشر میں کمی سمیت لوڈشیڈنگ کا سامنا، فیکٹری مالکان نے گیس سے چلنے والی مشینیں بند کردیں، ہزاروں مزدور بے روزگار جبکہ صنعتکاروں کو کروڑوں روپے کا نقصان، حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں صنعتوں کا پیداواری عمل بری طرح متاثر ہے جس کی وجہ صنعت کار برآمدات کے آرڈر وقت پر فراہم نہیں کرپاتے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیمانڈ میں کمی ہوتی ہے،صنعتکاروں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو گیس کی سپلائی کی فراہمی میں تعطل اور کم پریشر کا فوری نوٹس لے کربلا تعطل گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید