• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسرمحمود ایاز کے بیٹے کی دعوت ولیمہ، گورنر پنجاب سمیت متعدد اہم شخصیات کی شرکت

لاہور ( محمد صابر اعوان ) کنگ ایڈووڈ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور ممتاز سرجن پروفیسر محمود ایاز کے صاحبزادے داور محمود ایاز، چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمان گیلانی کی صاحبزادی شانزے حبیب گیلانی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ، مقامی شادی ہال میں دعوت ولیمہ ہوئی ،جس میںگورنر پنجاب بلیغالرحمان سمیت شہرکی ممتاز شخصیات سیاست دانوں ، بیورو کریٹس ، تمام ہسپتالوں کے پروفیسرز ،ڈاکٹرز ، تاجروں صحافیوں اور دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے پروفیسر محمود ایاز کو بیٹے کی شادی پر مبارکباد دی اور دلہا دلہن گلدستہ پیش کیا، ان کےساتھ گروپ فوٹو بنوایا دعوت ولیمہ میں لیفٹیننٹ جنرل صادق علی ، لیفٹیننٹ جنرل وسیم عالمگیر ، لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق،سابق اسپیکر سردار ایاز صادق ، میاں اسلم اقبال ،سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف، خواجہ سلمان رفیق ، سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نبیل اعوان ،سیکرٹری سپیشلائز ڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن احمد جاوید قاضی ، سابق اسپیشل سیکرٹر ی پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر صالحہ سعید ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر احسن وحید راٹھور ، وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر خالد مسعود گوندل ، ڈاکٹر جواد ساجد، یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کےڈین پروفیسر مسعود صادق سابق وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر عامر زمان خان ،پنجاب گروپ آف کالجز اور دنیا میڈیا گروپ کے سربراہ میاں عامر محمود ، سروسز ہسپتال کے شعبہ ڈرماٹولوجی کے سربراہ پروفیسر فرید احمد ، پرنسپل پی جی ایم آٗی پروفیسر سردار فرید الظفر، پرنسپل سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر فاروق افضل، چیئر مین پی آئی سی پروفیسر ڈاکٹر بلال محی الدین پروفیسر ارشاد احمد، پروفیسر صفدر علی شاہ ،پروفیسر یعقوب قاضی ،ڈاکٹر سلمان کاظمی ،میو ہسپتال شعبہ ایمرجنسی کے سربراہ پروفیسر یار محمد ،سرجن پرفیسر اصغر نقی ،سرجن پروفیسر ابرار اشرف ،صدر سی پی ایس پی پروفیسر شعیب شفیع ،پروفیسر غیاث النبی طیب ،سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ثاقب سعید ،عابد باکسر ،سابق پرنسپل سمز پروفیسرمحمد امجد،سابق ڈی آئی جی پولیس خالد فاروق ،پروفیسر عطیہ مبارک ، پروفیسر عائشہ شوکت، کامران لاشاری ،پروفیسر راشد لطیف،میاں عمران مسعود،پروفیسرطارق صلاح الدین، پروفیسرشعیب شفیع،شاہدرحیم ،علی عدنان زیدی ،رئیس عباس زیدی ،مسعودعزیز پرفیسر محمد طیب ، پروفیسر جاوید اکرم ،پروفیسر خاور محمود ، پروفیسر عظمی حسین،پرفیسر شمسہ ھمایوں ،پرفیسر وارث فاروقہ ،ڈاکٹر اعزاز مند ،پرفیسر محمود شوکت ڈاکٹر منیر احمدملک ثاقب ظفر ،ڈاکٹر زاہد پرویز، شاہ نوا ز ملک ، ڈاکٹر اظہار چوہدری ،پروفیسر ارشد چیمہ ،سابق آئی جی اسلام آباد ذوالفقار احمد، پروفیسر ارشد چوہان، پروفیسر عظمی حسین، ڈاکٹرثوبیہ ،پروفیسر ماحلیقہ سمیت پروفیسر محمود ایاز کے بڑے صاحبزادے فراز محمود ایاز اور انکی اہلیہ حنا طاہراور دیگر عزیز و اقارب دوست احباب اور ممتاز شخصیات ، پروفیسرز و ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے دعوت ولیمہ میں شرکت کی ۔پروفیسر محمود ایاز نے تمام مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا ۔
ملک بھر سے سے مزید