• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 7افراد جاں بحق، لڑکی بچ گئی

ریاض ( شاہدنعیم) سعودی عرب کے ریاض ریجن میں الرین، وادی الدواسر روڈ پر ٹریفک حادثے کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ مرنے والوں میں ایک خاندان کے7افراد اور فلپائنی خادمہ شامل ہے جبکہ تیرہ سالہ لڑکی حادثے میں محفوظ رہی۔خاندان کا سربراہ انجینئر محمد ابراہیم السعید رجال المع کمشنری کا رہائشی تھا۔ ابھا سے الرین وادی الدواسر روڈ سے ریاض جارہے تھے۔ مرنے والی خاتون کے بھائی ڈاکٹر عائض السعید نے کہا کہ ’خاندان کے لیے صبر مشکل ہورہا ہے۔ سفر سے قبل خاندان کے تمام افراد جمع ہوئے تھے اور خوش تھے۔ حادثے میں میری بہن، اس کا شوہر، دو بیٹیاں اور تین بیٹے ہلاک ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید