• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس کیو سی اے کے سربراہ کی بھرتی کا پراسس منسوخ

اسلام آباد (ساجد چوہدری ، اپنے نامہ نگار سے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پچھلی حکومت میں شروع پاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے)کے سربراہ کی بھرتی کا پراسس منسوخ کر دیا ہے اور ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی بھرتی کا پراسس دوبارہ شروع کر دیا ہے ، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے پی ایس کیو سی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی ایم پی ون پوسٹ پر بھرتی کیلئے پچھلی حکومت میں پراسس شروع کیا تھا اور تین افسران پر مشتمل پینل بھی متعلقہ فورم کو منظوری کیلئے بھجوا دیا تھا مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد موجود حکومت نے پینل واپس بھجواتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کی مشاورت سے دوبارہ امیدواروں کے پینل پر مشتمل سمری بھجوائی جائے مگروزارت سائنس و ٹیکنالوجی نے اس پوسٹ کیلئے اپلائی کرنے والے امیدواروں کے دوبارہ انٹرویوز کرنے کیلئے انہیں کال لیٹر جاری کئے تاہم اس دوران بعض امیدوار عدالت میں چلے گئے جس کے بعد اس پراسس کو منسوخ کر کے اب دوبارہ ڈی جی پی ایس کیو سی اے کی بھرتی کا پراسس شروع کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید