پشاور (وقائع نگار )صوبائی دارلحکومت پشاور میں ٹریفک کا مسئلہ حکام کیلئے درد سر بن گیا جبکہ آئے روز ٹریفک جام سے شہری بھی عاجز آ گئے تاہم ٹریفک حکام شہر میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے میں نا کامی سے دو چارہیں شہر کے سڑکوں پر آئے روز بھاری ٹریفک سے گھنٹوں میں سفر طے ہونے سے شہری شدید اذیت سے دو چار ہے جبکہ متعلقہ حکام ٹریفک کے خاتمہ کیلئے کوئی موثر حکمت عملی ترتیب نہ دے سکیں دوسری جانب شہر کے مختلف شاہراؤں پر کیٹ ائیز لائن لگانے سے مزید ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی اور آئے روز یونیورسٹی روڈ اور بورڈ ر بازار میں گاڑیوں کی بھاری ٹریفک سے سڑک جام رہتا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔