• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

57 صارفین کو بجلی چوری کرتے پکڑا، 14لاکھ جرمانہ کیا، میپکو

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکوکی ٹیموں نے ایک روز میں جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے57صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔71ہزار978یونٹس بجلی چوری کرنے پر14 لاکھ روپے جرمانہ عائد۔6مقدمات درج۔ ڈائریکٹر کمرشل میپکو اسد حماد کے مطابق ملتان سرکل میں 4 بجلی چوروں کو241350روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 3ایف آئی آرز کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 27صارفین کو 469273روپے جرمانہ عائد اور 3 مقدمات درج، وہاڑی سرکل میں 5بجلی چوروں کو225500روپے جرمانہ عائد، بہاولپور سرکل میں 4بجلی چوروں کو159100 روپے جرمانہ عائد، ساہیوال سرکل میں 3بجلی چوروں کو87000روپے جرمانہ عائد، رحیم یار خان سرکل میں 10صارفین کو178000 روپے جرمانہ عائد اورمظفرگڑھ سرکل میں 4بجلی چوروں کو44510 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
ملتان سے مزید