• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائد اعظم ٹرافی، حریرا کی ڈبل سنچری، ناردرن کو 309 رنز کی سبقت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں محمد حریرا کی ڈبل سنچری عمر امین اورعمر وحید کی سنچریوں کی بدولت ناردرن نے سندھ کے خلاف پہلی اننگز میں 309 رنز کی بھاری برتری حاصل کرلی ہے۔ پیر کو میچ کے تیسرے دن قذافی اسٹیڈیم میں سندھ کے پہلی اننگز کے اسکور 284رنز کے جواب میں ناردرن کی ٹیم 593رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر محمد حریرا نے35 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے221رنز بنائے ۔یہ سیزن میں ان کی چوتھی فرسٹ کلاس سنچری ہے۔ سندھ کے کمزور بولنگ اٹیک کے خلاف عمر امین نے114اور عمر وحید نے109رنز بنائے۔ وکٹ کیپر روحیل نذیر94رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ فاسٹ بولر محمد عمر نے116اور عالیان محمود نے 96رنز دے کر چار چار وکٹ حاصل کئے۔ آصف محمود اور دانش عزیز کو ایک ایک وکٹ ملی۔

اسپورٹس سے مزید