• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آئین کا آرٹیکل 14 صرف طاقتور لوگوں کے تحفظ کیلئے ہے، عمران خان، سپریم کورٹ سے سوال

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم اورتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے ججز سے سوال کیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 14 میں انسانی وقار کو تحفظ دیا گیا ہے تو کیا آئین کی یہ شق صرف ریاست کے طاقت ور لوگوں کے تحفظ کے لیے ہے‘اس میں باقی لوگوں کی انسانی عزت کا کوئی تحفظ نہیں ہے؟۔

 اعظم سواتی ہفتوں تک سپریم کورٹ سے حصولِ انصاف کے منتظر رہے مگر انکی کوششیں بے سود ثابت ہوئیں‘ میں ایک بار پھر اپنے معزز جج صاحبان سے پوچھتا ہوں کہ اس سب معاملے میں انصاف کہاں ہے ۔

 پیر کو ایک بار پھر اعظم سواتی کی گرفتاری پر اظہار افسوس اور مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کیا گیا، ان پر تشدد کیا گیا.

 ان کی اہلیہ کو ایک غیر قانونی ویڈیو بھیج کر ان کی تذلیل کی گئی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ اعظم سواتی گزشتہ کئی ہفتوں سے سپریم کورٹ سے انصاف کی درخواست کر رہے تھے تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اہم خبریں سے مزید