اسلام آباد(نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت کی جانب سے آج منگل کو اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا امکان ہے.
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی و ریسرچ کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس آج ہوگا جس میں بورڈ ای سی سی کو چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی سفارش کرے گا .
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج چار بجے طلب کر لیا ہے اجلاس میں ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گاا ور چینی کی برآمد کی اجازت دینے یا نہ دینے کا حتمی فیصلہ کیا جائےگا .
شوگر ملز مالکان کامطالبہ ہےکہ ملک میں 12لاکھ ٹن اضافی چینی کا ذخیرہ موجود ہےا ور اس کی برآمد سے پاکستان50کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ کما سکتا ہے.
دوسری جانب حکومت کا موقف ہےکہ چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی صورت میں ملک میں چینی کی قلت پیدا ہوسکتی ہےا ور اس سے مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ جائیں گی .
پیر کو بھی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ملک میں چینی کی صورتحال کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی طلب ورسد کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔