اسلام آباد (آئی این پی)سپریم کورٹ ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر فیصلہ اگلے ہفتے سنائے گی۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے ریکوڈک منصوبے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت کی۔
ریکوڈک منصوبے کے ماحول دوست ہونے کے عدالتی سوالات پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے میں تمام تر ماحولیاتی تحفظات کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے، عدالت نے ریکوڈک منصوبے کیلئے استعمال ہونے والے پانی کا سوال کیا تھا، کمپنی جو پانی استعمال کرے گی وہ جانداروں کے استعمال کے قابل نہیں، پائپ لائن سے جانے والا پانی گوادر بندرگاہ پر صاف ہونے کے بعد سمندر میں جائیگا۔