• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل عاصم منیر کالج کے طالب علم اور سینیٹر عرفان صدیقی اردو کے استاد تھے

اسلام آباد (جنگ نیوز) سینیٹر پروفیسر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فیڈرل گورنمنٹ سرسید کالج راولپنڈی میں پری میڈیکل گروپ کے طالب علم تھے ‘ جہاں میں اردو کا مضمون پڑھایا کرتے تھا۔لہذا سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور جنرل نعمان محمود کی طرح جنرل سید عاصم منیر نے بھی اُن سے اردو کا مضمون پڑھا۔ چند روز قبل چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ایک وڈیو کلپ دارالحکومت میں وائرل ہوا جس میں جنرل ساحر شمشاد مرزا اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز سیکٹر ایف ایٹ فور کے اپنے کالج کے ڈیڑھ درجن کے لگ بھگ اساتذہ کرام سے مائیک پر گفتگو کر رہے تھے۔
ملک بھر سے سے مزید