• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوکنڈی: کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں و دیگر سامان برآمد

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) کسٹم عملے نے پاک افغان بارڈرنوکنڈی کارروائی کرتے ہوئے 36کروڑ مالیت کے67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ٗ کھاد اور چینی قبضے میں لے لی کسٹم ذرائع کے مطابق چیف کلیکٹر کسٹم بلوچستان عبدالقادر میمن کو خفیہ اطلاع ملی تھی کے رخشان ڈویژن کے علاقے نوکنڈی پاک افغان بارڈر ر اسمگلروں نے بڑی تعداد میں نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ٗ کھاد اور چینی جمع کر رکھی ہے جو کسی بھی وقت اندروں ملک اسمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی جس پر ایڈیشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی اسسٹنٹ کلیکٹر شفیع اللہ کی سربراہی میں دو ٹیمیں تشکیل دی جس نے گزشتہ روز کارروائیاں کرتے ہوئے کے67 نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں ٗدو ہزار کلو چینی 13ہزار کلو کھاد قبضے میں لے لی۔
کوئٹہ سے مزید