• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عبدالستار ایدھی مرحوم نےانسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا، شوکت ورک

لاہور(خصوصی نمائندہ) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے بانی ٹرسٹی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شوکت بابر ورک نے کہا ہے کہ کامیاب انسان وہ ہے جواپنے بڑے خاندان یا حسب نسب کی بجائے اپنے منفرد کام کی بنیادپریاد رہے ۔ عبدالستار ایدھی مرحوم نےانسانیت کی خدمت کواپنا شعار بنایااوراندھیروں کیخلاف جہادکیا۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحبت اورتربیت نے فلاحی اداروں سے وابستہ کئی افراد کی کایاپلٹ دی اور انہیں کامیاب مسیحا بنادیا۔ آج پاکستا ن میں عبدالستارایدھی مرحوم جیسی انسانیت کی ہمدرد ،نیک نیت اورنیک سیرت شخصیات نایاب اور کمیاب ہیں ۔