• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات

راولپنڈی(نیوزڈیسک ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ یکم دسمبر کوپاکستان کے شہر راولپنڈی کےکرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسٹیڈیم کے اطراف اور ہوٹل سے اسٹیڈیم اور واپسی کے لئے ٹیموں کو وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا۔ میٹرو بس سروس بھی معطل رہے گی۔ شہر میں بھی اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔ گزشتہ روز طویل سیشن میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی۔ کوچز کے زیرنگرانی بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کی مشقوں میں تمام شعبوں میں پانی جانے والی کمزوریوں کو دور کرنے کے لئے بھی ٹپس دی گئیں ۔واضح رہے کہ انگلش ٹیم 17 سال بعد پاکستان ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے۔ پہلا میچ یکم تا 5 دسمبر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلا جائے گا جس کے لیئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا تھا کہ سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کررہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 3000 افسران واہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ترجمان کے مطابق روٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح میں چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کیے گئے ہیں،سی پی او راولپنڈی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ٹیمز اور میچز کی سکیورٹی کے لیے فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔دوسری طرف پاکستان کی وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان 2005ء کے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنے پر خیرمقدم کرتا ہے، یہ دونوں ٹیموں اور ان کے مداحوں کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایونٹ کے انعقاد کیلئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سمیت تمام شرکاء کی انتھک کاوشیں لائق تحسین ہیں، پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ایک دلچسپ سیریز کے منتظر ہیں۔
یورپ سے سے مزید