• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لانڈھی میں رفاحی پلاٹ پر قبضے، کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کو کارروائی کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے لانڈھی کے رفاحی پلاٹ پر قبضے کے خلاف درخواست میں کے ایم سی اینٹی انکروچمنٹ سیل کو فریق بنانےاور اینٹی انکروچمنٹ سیل کو غیر قانونی تعمیرات پر کارروائی کرنے کا حکم دیدیا،دریں اثنا مذکورہ بنچ نے گلشن معمار میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف درخواست پر ڈی جی ایس بی سی اے، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر گڈاپ ٹاؤن، کو نوٹس جاری کرتے ہوئےتمام ذمہ داران کو12دسمبر کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید