• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتخابی ضابطہ اخلاق، خلاف ورزی، عمران خان کی اپیل مسترد، 50 ہزار جرمانہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )انتخابی ضابطہ اخلاق، خلاف ورزی، عمران خان کی اپیل مسترد، 50ہزار جرمانہ، الیکشن کمیشن کے 4رکنی بنچ نے اپیل پر فیصلہ سنایا، رانا ثناء اللہ کی 10ہزار جرمانے کے خلاف اپیل منظور، تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس میں عمران خان کی جانب سے 50 ہزار روپے جرمانہ کے خلاف اپیل مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے رانا ثنا اللہ کی دس ہزار جرمانے کے خلاف اپیل منظور کر لی،پشاور ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق خلاف ورزی میں الیکشن کمیشن نے عمران خان پر ڈی ایم او کی جانب سے جرمانہ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی اپیل مسترد کر دی ۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ، اپیل تین دن میں دائر کی جا سکتی تھی ۔ ڈی ایم او پشاور نے عمران خان کو پچاس ہزار روپے جرمانہ کیا تھا ۔۔ضمنی انتخابات کے دوران فیصل آباد میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر راناثنا اللہ کے اپیل پر فیصلہ سنا دیا اور رانا ثنا اللہ کی اپیل منظور کر لی۔

اہم خبریں سے مزید