• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(سید محمد عسکری)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کامرس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2022ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں کلثوم بنت محمد ہلال الدین رول نمبر 514391 نے ٹوٹل 1100 میں سے 919نمبرز اے ون گریڈ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، لائبہ حنیف بنت حنیف گل رول نمبر 514408 نے 912 نمبرز اے ون گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ طوبیٰ عمران بنت عمران احمد رول نمبر 514736 نے 905نمبرز اے ون گریڈ لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2588 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی 2505امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1495امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 59.68فیصد رہا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان امتحانات میں 4 امیدوار اے ون گریڈ، 51 اے گریڈ، 205 بی گریڈ، 485 سی گریڈ، 667 ڈی گریڈ اور 83امیدوا ر ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔ امیدوار اپنے نتائج اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی آفیشل اینڈرائڈ ایپ پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اہم خبریں سے مزید