• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوریاں، ڈاکے، شہری 6 گاڑیوں، 27 موٹر سائیکلوں سے بھی محروم

راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری 4گاڑیوں 13موٹرسائیکلوں ،طلائی چین ، موبائل فونز ،نقدی اوردیگراشیاء جبکہ وفاقی دارالحکومت میں 2 گاڑیوں، 14 موٹرسائیکلوں، لاکھوں کی نقدی وطلائی زیورات، موبائل فونز ، لیپ ٹاپس سے محروم ہوگئے۔نیدر لینڈ ایمبسی سے تعلق رکھنے والی سوشاووس کی جیب سے موبائل، خالد محبوب کی جیب سے دو موبائل،بھارہ کہوکے علاقے میں شاہد سے موٹر سائیکل اور نقدی، بنی گالہ کے علاقے میں چائینز باشندے وانگ کی مشین کو بلا ل ونصیر نے چرالیا۔لوہی بھیر کے علاقے میں عدنان سے موبائل ، ڈاکٹر عبدالقدوس کے گھر سے 19تولہ زیور چوری کرلیاگیا۔تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار محمد ارشادکے ہاتھ سے لیڈیزبیگ چھین کرلے گیا جس میں دوموبائل ،چارہزارریال اور چار لاکھ روپے تھے ۔اسلام آباد پولیس نے ایک کروڑ 62لاکھ روپے سے زائد مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بھارہ کے علاقے میں مقصود سمیت تین افراد نے شہباز کو فلیٹ کے جعلی کاغذات دکھا کر آٹھ لاکھ پچاس ہزارروپے ہتھیالیے۔تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں حسبیب سلطان نے پلاٹ فروخت کرنے کاسوداکرکے عمر ارشدسے پچاس لاکھ روپے ہتھیالیے اور پلاٹ اپنے رشتے دار کے نام ٹرانسفر کردیا۔تھانہ صادق آبادکے علاقہ مسلم ٹاؤن میں اسفندیاراپنے کمرے میں سورہاتھاکہ اس دوران 2 مسلح افراداندرداخل ہوئے جنہوں نے اسے زدوکوب کیا اوراسلحہ کی نوک پراس کاموبائل اورلیپ ٹاپ چھین کرلے گئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ ملک آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارنویدحسن کے دوموبائل مالیتی تین لاکھ 76ہزارروپے لے اڑے۔ دیگر وارداتیں تھانہ کینٹ ،ویسٹریج ،نصیرآباد ،نیوٹاؤن ،صادق آباد ،ائرپورٹ ،روات، کراچی کمپنی، گولڑہ ، آئی ایریا، سبزی منڈی ،کورال ، کرپا ، سہالہ ، لوہی بھیر،مارگلہ، کراچی کمپنی ،شالیمار، رمنا ، آئی ایریا، نون کی حدود میں ہوئیں۔
اسلام آباد سے مزید