• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصف درجن انگلش کرکٹر بیمار، میچ کا مستقبل صحتیابی پر منحصر

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) انگلش کرکٹ ٹیم کے نصف درجن کھلاڑیوں کے وائرل انفیکشن اور بدہضمی میں مبتلا ہیں انہیں ڈائریا اور الٹیوں کی شکایت سامنے آئی ہیں۔ بیمارکھلاڑیوں کوزیادہ وقت ہوٹل کے کمروں تک محدود کردیا گیا تاکہ وائرس نہ پھیلے۔میچ کا مستقبل اس بات سے مشروط ہے کہ کھلاڑی کتنی جلدی فٹ ہوتے ہیں اور ڈاکٹر ان کے بارے میں صبح کیا رائے قائم کرتے ہیں۔ اسلام آباد کے ہوٹل میں پی سی بی چیئرمین رمیز راجا نے ویڈیو لنک پر ای سی بی کے سی ای او راب کی، اعلی افسرنیل سنو بال سے میٹنگ کی۔ اس موقع پر یہ معاملات بھی سامنے آئے کہ ٹیسٹ منسوخ ہونے سے کئی معاہدوں کی وجہ سے پی سی بی کو بھاری نقصان ہوگا ۔ یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا میچ ہے اس لئے اس کا براہ راست نقصان پاکستان کو ہوگا۔ پاکستان کو ٹیسٹ چیمپئن شپ میں پانچ میں سے تین یا چار ٹیسٹ جیتنا ہیں اور دوسری ٹیموں کے نتائج پر بھی نظر رکھنا ہوگی۔ میٹنگ میں انگلش بورڈ کےمیڈیکل ڈائریکٹر نک پائرس اور ٹیم ڈاکٹر انیتا بسواس نے بھی شرکت کی۔ رمیز راجا کی معاونت کے لئے پی سی بی افسران بھی میٹنگ روم میں موجود تھے۔

اسپورٹس سے مزید