• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل بے عزتی سے تنگ، قطر میں شہریوں کو محتاط رہنے کی وارننگ

کراچی (جنگ نیوز) اسرائیل کو قطر میں ورلڈکپ کے دوران اپنی مسلسل بے عزتی اور فلسطین کی حمایت نے بوکھلا کر رکھ دیا۔ اسرائیل نے کسی ٹھوس وجہ کے بغیر قطر میں اپنے شہریوں کیلئے حفاظتی وارننگ جاری کردی۔ خیال رہے کہ 30ہزار سے زائد اسرائیلی شہری میچز دیکھنے کیلئے قطر میں موجود ہیں۔ لیکن اب تک انہیں کسی قسم کی بدسلوکی کا تشدد کا سامنا نہیں کرنا پڑا ہے۔ اس کے باوجود محض ’’مخالفانہ ماحول‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں محتاط رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ حکام نے خطرے کی سطح کو’’ لیول تھری ‘‘ رکھا ہے۔اسرائیلی وزارت خارجہ نے اسرائیلی صحافیوں کے عوامی سطح پربائیکاٹ کے پیش نظراسرائیلیوں کو عبرانی زبان سے اجتناب کا مشورہ دیا ہے۔ خیال رہے کہ قطر میں ہر اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم لہرارہا ہے۔ عام لوگوں کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر بازو پر پٹیاں اور جھنڈے تقسیم ہوئے دیکھا جارہا ہے۔

اسپورٹس سے مزید