• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیمرون نے گول کیپر کو معطل کردیا، ورلڈ کپ سے باہر

دوحا (جنگ نیوز) کیمرون نے اپنے نمبرون گول کیپر آندرے اونانا کو معطل کردیا، وہ ورلڈکپ میں مزید حصہ نہیں لیں گے۔ کیمرون فٹبال فیڈریشن کے مطابق 26 سالہ اونانا ٹیم حکمت عملی پر ہیڈکوچ سے الجھے تھے۔ انہیں سربیا کے خلاف میچ بھی نہیں کھلایا گیا تھا۔ اونانا کو فوری طور پر میلان روانہ کردیا گیا ہے۔ جہاں وہ اطالوی کلب انٹر میلان کی نمائندگی کرتے ہیں۔
اسپورٹس سے مزید