کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی ایچ نیشنز کپ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا آخری میچ جمعرات کو فرانس کے خلاف کھیلے گی ، پاکستان کو پول اے میں جنوبی افریقا اور آئر لینڈ سے شکست ہوچکی ہے ،فرانس نے بھی کوئی میچ نہیں جیتا ہے۔ پول بی میں کوریا دونوں میچوں میں فتح کے بعد کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہے ۔ پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے کہا ہے کہ فرانس کے خلاف جیتنے کی کوشش کریں گے، ہماری کار کردگیزیادہ اچھی نہیں رہی، گول مارجن کم ہونا چاہئے تھا، جنوبی افریقا کے خلاف چھ گول زیادہ تھے ، امید ہے کہ جلد ہم خامیاںدور کر لیں گے۔