• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلجیم کی فٹ بال میچ میں شکست پر ہنگامے جاری

برسلز (نیوز ڈیسک) بلجیم کے شہریوں نے فٹ بال میچ میں شکست پر عدم برداشت کی انتہا کردی۔ مراکش کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں 2 گول سے اپ سیٹ شکست پر مشتعل شہریوں نے دوسرے دن بھی پرتشدداحتجاج کیا۔ اس دوران انہوں نے فتح کا جشن منانے والے مراکشی شہریوں پر تشدد بھی کیا۔ بلجیم میں مراکش کے تقریباً 5 لاکھ افراد رہتے ہیں ۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس کو دیکھتے ہی ان پر بھی لاٹھیوں سے حملہ کردیا۔ نوجوانوں نے دارالحکومت برسلز میں دکانوں میں توڑ پھوڑ کی، گاڑیاں اور ٹائر نذرآتش کردیے۔ ہنگامہ آرائی کی وجہ سے ٹریفک معطل ہوگیا۔ اس دوران پولیس نے تیز دھار پانی اور آنسو گیس کے ذریعے انہیں منتشر کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہنگامہ آرائی میں صحافی سمیت درجنوں شہری زخمی ہوگئے،جب کہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ پر 11افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ادھر گرفتاریوں پر مشتعل مظاہرین کے ایک گروہ نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کردیااور دروازے کھڑکیاں توڑ کر پویس کی 2گاڑیوں کو نقصان پہنچایا۔
یورپ سے سے مزید